ترانئہ جامعہ
شمع بزم ھدایت پہ لاکھوں سلام |
مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
|
اس جبین سعادت پہ لاکھوں سلام
|
جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
|
ان بھؤں کی لطافت پہ لاکھو ں سلام
|
جسکے سجدے کو محراب کعبہ جھکی
|
اس نگاہ عنایت پہ لاکھوں سلام
|
جس طرف اٹھ گئی دم میں دم آگیا
|
اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام
|
جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
|
اس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام
|
جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑے
|
اس خدا داد شوکت پہ لاکھوں سلام
|
جس کے آگے کھینچی گردنیں جھک گئیں
|
ان کے اصحاب و عترت پہ لاکھوں سلام
|
ان کے مولیٰ کے ان پر کروڑوں درود
|
بانوان طہارت پہ لاکھوں سلام
|
اہل اسلام کی مادران شفیق
|
چشم و گوش و زارت پہ لاکھوں سلام
|
اصدق الصادقیں سید المتقیں
|
اس خدا دوست حضرت پہ لاکھوںسلام
|
وہ عمر جس کے اعدا پہ شیدا سقر
|
زوج دو نور عفت پہ لاکھوں سلام
|
درِّ منثورِ قرآن کی سلک بھی
|
پر تو دست قدرت پہ لاکھوں سلام
|
شیر شمشیر زن ، شاہ خیبر شکن
|
اہل ولد و عشیرت پہ لاکھوں سلام
|
میرے استاد ماں باپ بھائی بہن
|
چار باغ امامت پہ لاکھوں سلام
|
شافعی ، مالک ، احمد، امام حنیف
|
جلوئے شان قدرت پہ لاکھوں سلام
|
غوث اعظم امام التقیٰ و النقیٰ
|
بھیجیں سب ان کی شوکت پہ لاکھوں سلام
|
کا ش محشر میں جب ان کی آمد ہو اور
|
مصطفےٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام
|
مجھ سے خدمت کے قدسی کہیں ہاں رضا
|
سیدی اعلیٰ حضرت پہ لاکھوں سلام
|
ڈال دی قلب میں عظمت مصطفےٰ
|
ان کی نورانی سیرت پہ لاکھوں سلام
|
جانشین رضا شاہ اختر رضا
|